دوسرے امام رضا (ع) میڈیا فیسٹیول میں شرکت کرنے کے خواہشمند افراد اپنے مضامین تخلیقات اور میڈيا پروگرام چار اپریل2022 تک فیسٹیول کی سایٹ کے ذریعہ رجسٹریشن کراکے ارسال کر سکتے ہیں۔
فیسٹول کے سیکرٹریٹ کو موصول ہونے والے آثار و مضامین کا جائزہ لینے کے بعد میسج کے ذریعہ شرکاء کو مطلع کر دیا جائے گااور جن افرادکی رجسٹریشن ناقص یا نامکمل ہوگی انہیں فیسٹیول میں شریک نہیں کیا جائے گا…
فیسٹیول کے سیکریٹریٹ کو موصول ہونے والے مضامین ، آثار اور تیارشدہ میڈیا پروگراموں کو سلیکشن کمیٹی کے اراکین 9اپریل2022سے ہر سیکشن کے علیحدہ علیحدہ آثار وپروگرام اور مضامین منتخب کریں گے۔
9 اپریل 2022 سےفیسٹیول کی سلیکشن کمیٹی کے ذریعہ منتخب کئے گئے آثار و مضامین کا باقاعدہ طور پر جائزہ لیا جائے گا اور ہر سیکشن کے بہترین کاموں اور پروگراموں کا تعین کیا جائے گا۔
جون 2022 میں امام رضا(ع) میڈیا فیسٹیول کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا اورہر سیکشن کے بہترین افراد کو انعامات سے نوازا جائے گا۔
دوسرے امام رضا(ع) میڈیا فیسٹیول کی اختتامی تقریب کے دوران خصوصی ورکشاپس کا بھی انعقاد کیا جائے گاجس میں ہر سیکشن کے منتخب افراد اور سلیکشن کمیٹی کے اراکین بھی شرکت کریں گے ۔